اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان صدیوں سے عالمی طاقتوں کے مفادات کی خاطر میدان جنگ بنا ہوا ہے، ایک طرف بدلتے سامراجی ایجنٹ دوسرے طرف پر امن جدوجہد کے متوالے اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، تاریخی طور پر بلوچ معاشرہ ایک انسان دوست اور معتدل معاشرہ ہے، بلوچ ہمیشہ سے سامراجی ظلم و استبداد کے خلاف متحرک رہے ہیں۔
ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ آج ہزاروں لوگ ریاستی جبر کے شکار ہیں جن کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر پچھلے کئی سالوں سے پس زندان رکھا ہوا ہے. نو آبادیات کے خلاف بلوچ فرزندوں کی عظیم قربانیاں قابل فخر ہیں۔