کوئٹہ:
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ 30 اگست کو جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کی مناسبت سے وی بی ایم پی کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک روزہ سیمینار میں شرکت کے دعوت نامے سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں کے رہنماوں کو دے دیئے گئےہیں۔
جن میں بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر کبیر محمد شہی، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما احمد جان، بی ایس او(پجار)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار بلوچ، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں اور ہیومن رائٹس کمیشن بلوچستان کے کوآرڈینٹر ملک فرید شاہوانی شامل ہے۔
دریں اثنا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہےکہ 30 اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ہونگے ۔