کوئٹہ :
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ کی جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کی مناسبت سے وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک روزہ سیمینار 30 اگست بروز بدھ بوقت 2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔
جس میں سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں کے سربراہان، انسانی حقوق کے رہنماؤں، دانشوروں، وکلا اور صحافی برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو سیمینار میں شرکت کے لیے دعوت نامے دیئے جائینگے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.