کوئٹہ :
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نور خاتون اور انکے دو بچوں کی گمشدگی اور لاپتہ غلام فاروق زہری کی ماورائے آئین قتل کیخلاف 3 ستمبر بروز اتوار 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔
انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیمیں سمیت کوئٹہ کے باشعور لوگ احتجاج میں شرکت کریں اور اس ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کریں ۔
علاوہ ازیں تربت سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ سے جبری لاپتہ کی گئی بلوچ خاتون نورخاتون اوراس کے دوکمسن بچوں کی بازیابی کے لئے ہفتہ کے روزتربت میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.