تربت,کراچی:
وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے مطابق 6 اگست کی رات سیکورٹی فورسز نےتمپ کےعلاقے پل آباد میں برکت مرادکےگھر پر چھاپہ مارکر برکت مراد کو انکےتین بھائیوں شوکت مراد،بابت مراد،ایاز مراد سمیت حراست میں لینےکےبعد لاپتہ کردیااور خاندان کومعلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہاہےجو باعث تشویش ہے۔
علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز نے نوجوان بلوچ باکسر شعیب ولد غلام علی بابا سکنہ لیاری سنگولین کو رات گئے چھاپہ مار کرحراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزنے برکت مراد اور انکےبھائیوں اورباکسرشعیب بلوچ کی فوری بازیابی کامطالبہ کیاہے۔