کوئٹہ :
قلات میں بلوچستان براہوئی اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں براہوئی میں چھپنے والی دو کتابوں قلات کے معروف مزاحیہ شاعر نبی بخش انجم براہوئی اور صلاح الدین مینگل کی کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔ سیمینار کی دوسری نشست میں شعرا نے اپنے کلام پیش کئے سیمینار سے مستونگ قلات کوئٹہ منگچر خضدار کردگاپ کے شعرا نے شرکت کی ۔
مشاعرے میں حضرات ہدایت عبداللہ جوہر نبی بخش انجم محسن براہوئی نادر انجم ماجد عقیل میر یوسف شاہوانی یعقوب راز اور دیگر شعرا اور ادیبوں نے اپنے کلام پیش کئے۔
سیمینار سے سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ براہوئی زبان ایک نہایت ہی قدیم زبان ہے براہوئی زبان پاکستان سمیت خلیجی ممالک اور دیگر ممالک میں بولی اور لکھی جاتی ہے براہوئی زبان کے آثار مہر گڑھ سے بھی ملے ہیں جوکہ براہوئی زبان کے قدیم ہونے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ براہوئی زبان کی ترقی اور ترویج کے لئے بلوچستان براہوئی اکیڈمی بھر پور کردا ادا کررہی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.