کوئٹہ:
بے روزگار نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنرقلات کےدفتر کے سامنے دھرنا ختم کرکے کوئٹہ کے لئے لانگ مارچ شروع کردی پہلے دن منگیچر پہنچے جہاں پر لوگوں نے جوہان کراس بازار میں استقبال کیا اور ہار پہنائے ۔
اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کامریڈ عبدالواحد پندرانی اور میر صدام لہڑی نےکہا کہ ہر جگہ ہر سطح پر میرٹ پامالی ہورہی ہے لوگوں کوبنیادی ضروریات زندگی میسر نہیں ہے پانی ، بجلی اور گیس جیسی اہم ضروریات نہیں مل رہی ہے جس کے لیے ہم سب کو نکل کر جدوجہد کرنا ہوگی سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ اور خریدوفروخت سے معاشرے کے پڑھے لکھے قابل نوجوانوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.