وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں ناکام- 11 اراکین بلوچستان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی جبکہ تحریک پیش کرنے کے لیے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی-
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جب وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو قرارداد کے حق میں 11اراکین کھڑے ہوگئے جبکہ قرارداد پر دستخط کرنے والے 2اراکین اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی اور ملک نعیم خان بازئی غیر حاضر رہے ۔اس کے علاوہ قرارداد پر دستخط کرنے والے رکن اسمبلی مبین خلجی نے قرارداد کی حمایت کی بجائے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کردی
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.