کوئٹہ:
نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے محمود خان اچکزئی کے ایک حالیہ بیان پر تبصر کرتے ہوئے کہا وہ اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کیلئے بلوچستان کے عوام کے درمیان غلط فہمی اور نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہیں بطور پشتون اپنے موقف کی وضاحت دینی چاہیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہید نواب اکبر بگٹی کے فرزند نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے محمود خان اچکزئی کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکی معلومات کیلئے بتانا چاہتے ہیں کہ نہ تو بولان پشتون ہے اور نہ ہی چترال۔ وہ صرف اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کیلئے پرانا کارڈ کھیل رہے ہیں۔
تاکہ بلوچستان کے عوام میں غلط فہمی اور نفرت پھیلے۔ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو بطور پشتون اپنے موقف کی وضاحت دینی چاہیے کیونکہ ان کا تعلق ایک معزز قبیلے سیہے تاہم اچکزئی قبیلے نے ان سے لاتعلقی کرلی اور انہیں ایرانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا محمود خان اچکزئی کی معلومات کیلئے بتانا چاہتا ہوں کہ نہ تو بولان پشتون ہے اور نہ ہی چترال ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.