کوئٹہ:
جامعہ بلوچستان سے طلباء کی گمشدگی مذاکرات کی ناکامی پر جامعہ بلوچستان بند اور طلباء تنظیموں کی جانب سے کلاسز اور پیپرز کا بائیکاٹ کیا گیا۔ گزشتہ روز جامعہ بلوچستان سے 2طالبعلموں کی گمشدگی کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے سردارعبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں طلباء تنظیموں سے مذاکرات کئے تھے لیکن مذاکرات کی ناکامی کے بعد طلباء تنظیموں نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان یونیورسٹی کے داخلی دروازوں پر دھرنے دیتے ہوئے بدھ سے یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کے طلباء کی جانب سے آج سے یونیورسٹی کے تمام دروازے بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کلاسز ہوں گی اور نہ ہی امتحان ہونے دیں گے۔
طلبا تنظیموں کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ منگل کے روز پارلیمانی کمیٹی سے دوبارہ ہونے والے مذاکرت مایوس کن رہے۔ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر طلبا تنظیموں نے منگل کی شب سے ہی بلوچستان یونیورسٹی کے تمام داخلی دروازوں پر احتجاجی دھرنے دیے جبکہ بدھ سے بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک نان اکیڈمک سرگرمیوں کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
Courtesy: Daily Intekhab
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.