ڈگری کالج نال میں لکچرار کی کمی ودیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف بی ایس او پجار ڈگری کالج نال یونٹ کی جانب سے ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج ریلی سے بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن وحید بلوچ منظور محمد حسنی ڈگری کالج کے یونٹ سیکریٹری شاہ نواز بلوچ بی ایس او پجار کے ممبر اکرم بلوچ شہزاد بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈگری کالج نال میں لکچرار کی کمی ہے اس کے باوجود ابھی تک لکچرار فراہم نہ کیا گیا گزشتہ مہینے سیکریٹری کالج کی جانب سے ریموریشن سے لکچرار تعینات کیا گیا کالج میں پڑھائی بہتر تھا چند ہفتے گزرنے کے بعد واپس ان کے آڈر کینسل کیئے گے جسکی وجہ سے طلبا کا پڑھائی متاثر ہے۔
انہوں نے کہا سال کا آخری سیشن ہے ہمارے بعض مضامین کے کلاسیں نہ لگ رہے ہیں جسکی وجہ سے ہمارا مستقبل تباہ ہورہاہے، ڈگری کالج میں لائبریری ہے لیکن اس میں نیٹ کی سہولت نہیں ہے کالج میں اسپورٹس کے سامان کی سہولت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میگزین آتے تھے اب لائبریری کیلے نہ میگزین آتا اور نہ ہی رسالہ کالج میں ایک بس ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔
درین اثنا اسسٹنٹ کمشنر نال ڈاکٹر عبدلسلام بلوچ نے طلبا سے یقین دہانی کرائی اور انہوں نے کہا کہ طلباء کے جائز مسلے ہیں انھیں پورے کرنے کی کوشش کریں گے اور زمہ داروں کو لیٹر لکھ کر انھیں ڈگری کالج نال کے لکچرار کی کمی ودیگر مسائلوں کے بارے میں تفصیل بتائیں گے۔
طلبا کے جائز مسائل ہیں ان حل کریں گے طلبا نے اے سی نال کی جانب سے یقین دہانی کرانے پر احتجاج 10 دن کے لے ختم کیا 10 دن کے بعد اگر ہمارے مسلے حل نہ ہوے ہم لوگ واپس غیر معینہ مدت تک احتجاج بازار میں شٹر ڈون ہڑتال کریں گے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.