نوسر باز گروہ سرگرم فون پر خو د کو ڈپٹی کمشنر حب ظاہر کر کے گڈانی کے ایزی پیسہ لوڈشاپ کے ہندو تاجر کو 50ہزار روپے کا چونا لگادیا ،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے معاملے کی تردید اور لوگوں سے اسطرح کے فراڈیوں سے بچنے کی ہدایت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا ۔
چند روز قبل اسی طرح کا معاملہ اوتھل میں بھی رونما ہوچکا ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رو ز ایک نامعلوم نوسرباز شخص نے گڈانی کے ایک پولیس اہلکار کو فون کر کے کسی ایزی پیسہ لوڈ شاپ والے سے بات کرانے کہا جس پر پولیس اہلکار نے ایزی پیسہ لوڈ شاپ مالک سے بات کروائی اسی دوران ہندو تاجر ہریش کمار نے نامعلوم نوسرباز کے بتائے گئے فون اور اکاﺅنٹ نمبر پر 50ہزار روپے کا ایزی کیش بھیج دیا بعدازاں معلوم ہو اکہ نہ تو فون پر ڈپٹی کمشنر حب تھے اور نہ ہی وہ فون نمبر ڈپٹی کمشنر کا ہے۔
اس حوالے سے SHOگڈانی شیراز بھٹو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یہ کسی نوسرباز کی کارستانی کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے اور متاثرہ ہندو تاجر کو FIAسے رجو ع کر کے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی کرانے کی ہدایت دی گئی ہے
جبکہ دوسری جانب سے ڈپٹی کمشنر حب کے دفتر سے مذکورہ معاملے کی تردید سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے بلکہ دکانداروں اور عوام کو اسطرح کے نوسر بازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.