:خاران
زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے زیر اہتمام خاران میں چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان اور امن و امان کے ابتر صورتحال کے خلاف گرینڈ جرگہ ضلعی دفتر شاہوانی چوک میں منعقد ہوا۔
گرینڈ جرگہ میں آل پارٹیز علماے کرام سول سوسائٹی بازار پنچائیت انجمن تاجران گڈز مالکان ٹرانسپورٹ یونین طلبا تنظیموں مذہبی جماعتوں، قبائلی عمائدین و معتبرین اورزمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گرینڈ جرگہ سے زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے صدر ملک منظور احمد نوشیروانی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک علی بادینی زمیندار راہنماں سردار علی آحمد قمبرانی مولانا محمد قاسم چشتی میر عبدالغنی بادینی سعید احمد ملنگزئی میر شاہ میر خان فقیرزئی ٹکری محمد رفیق ساسولی نثارآحمد بلوچ بی این پی مینگل کے ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ بی این پی عوامی کے حاجی محمد عظیم بڑیچ مقبول آحمد سالارزئی پی پی پی کے سینئر نائب صدر چوہدری سنیل کمار نیشنل پارٹی کے غنی حسرت بلوچ و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
گرینڈ جرگہ میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خاران امن و آشتی کا گہوارہ علاقہ رہا ہے چور ڈاکو اور خاران کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کا کوئی مذہب اور رشتہ نہیں، خاران میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کسی رعایت کے حقدار نہیں ان عناصر کے خلاف یک جان ہوکر دیدہ دلیری بلا رنگ و نسل یکجتی کی ضرورت ہے۔
گرینڈ جرگہ میں حالیہ دنوں نوروزقلات گواش سر خاران لجے پتکن اور دیگر علاقوں میں زمینداروں کے سولر پلیٹ انویٹر ٹرانسفارمرز کی چوری خصوصا خاران کے نامور زمیندار و قبائلی شخصحت ماما عنایت اللہ گشمادزئی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، کمشنر رخشان ڈویژن ڈپٹی کمشنر خاران ڈی آئی جی رخشان ڈویژن ایس پی خاران ونگ کمانڈنٹ ایف سی سمیت اعلی انتظامی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ خاران میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال چوری ڈکیتی کے وارداتوں پر قابو پانے کیلئے واضح لائحہ عمل مرتب کرکے خاران کو پرامن علاقہ ثابت کرنے میں کردار ادا کریں بالخصوص نامور زمیندار ماما عنایت اللہ گمشادزئی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر زمیندار ایکشن کمیٹی خاران آل پارٹیز اور تمام مکاتب فکر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
گرینڈ جرگہ میں اتفاق رائے سے زمیندار ایکشن کمیٹی خاران اور بازار پنچائیت کے اشتراک سے خاران امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جو اسی ہفتہ اجلاس طلب کرکے خاران امن کمیٹی کے ممبران کا اعلان کریں گے۔