کوئٹہ:
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نےکوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی میں فورسز کیمپ پر حملہ کرکے کیمپ پر قبضہ کرلیا، جسکے نتیجےمیں ایک صوبیدار ہلاک و تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فوجی ساز و سامان اپنے ہمراہ لے گئے۔
دوسری جانب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کی شام کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی میں حملہ آور اورسکیورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ حملہ آور اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ فائرنگ میں صوبیدار قیصر رحیم ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.