تربت سول سوسائٹی کے زیر اہتمام رشیدہ زہری اور ان کے شوہر رحیم زہری کی جبری اغواء کے خلاف اتوار کے روز تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے رشیدہ زہری اور ان کے شوہر کی جبری اغواء کے خلاف نعرہ بازی کی اور ان کی فوری بازیابی کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عدلیہ سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی جبر بلوچوں کے خلاف جاری ہے بلوچوں کو اٹھا کر جبری گمشدگی کا شکار بنانا اب روز کا معمول بن چکا ہے جو پچھلے کئی دہائیوں سے جاری ہے۔
انہوں نےکہا گذشتہ شب تربت میں ڈاکٹر واحد بخش کے گھر پر چھاپہ مارکر کو خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا بناکر بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ سماج میں زمانہ قدیم سے آج تک عورت کو عزت اور شرف حاصل ہے لیکن اب فورسز بلوچ تقدس پر ہاتھ ڈال کر معاشرے کے حساس روایات پر حملہ آور ہیں۔
انہوں نے کہا بلوچستان گزشتہ کئی سالوں سے سے فورسز کی اشتعال کا شکار ہے اور ایک ایسی آگ لگائی گئی ہے جس کے بجھنے کا کوئی آثار نظر نہیں آرہا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.