بلوچستان نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوارنے کچھی کے ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد سردار اختر مینگل نے پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جائے میرا دورہ ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد جعفرآباد سبی اور بولان کچھی کا ہے، مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی سبی کی انتظامیہ نااہل ہے، سیلاب سے متاثرین کو اب تک کوئی ریلیف راشن فنڈ تقسیم نہیں کیا گیا، لوگ کے گھروں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے مخصوص لوگوں تک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے امدادی سرگرمیاں بہت ہی سست راوی کا شکار ہے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن انتظامیہ ریلیف فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے سبی کے ڈپٹی کمشنر جو کہ پنجاپ سے ہو کر آئے شاہد وہ صوبے کی راویات کو بھول چکے ہیں اب تک انکے ذہن سے پنجاپ کی ہوائیں دوڑ رہی ہے سبی کے گاوں دہپال میں سیلاب متاثرین کی تعداد 50 سے زیاد ہے لیکن ڈی سی نے تین گھروں میں ریلیف راشن ٹینٹ فراہم کیا ہے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سبی کے کئی دیہاتوں میں لوگوں کے گھروں میں اب تک پانی کھڑا ہے اس حوالے سے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کا پانی نکال رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوار نے کہا بی این پی صوبے کی عوام کو کسی گھڑی تنہا نہیں چھوڑے گی سیلاب سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو مرکز کے ایوانوں تک پہنچائیں گے ان کے حل کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں لوگ اب تک بے یارو مدد گار بیٹھے ہوئے ہیں کئی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوا پڑا ہے کوئی متبادلہ راستہ بن کر نہیں دیا جا رہا ہے اس حوالے سے متعلقہ محکموں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انتظامیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی، شکیلہ نوید دہوار
More From Balochistan Affairs
B A-Editorial
پاکستانی ریاست نے بلوچستان میں اس وقت بے تحاشہ ظلم کا بازار گرم رکھا ہوا ہے جس سے انسانی بحران پیدا ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں بلوچ قوم اپنے اوپر جاری ظلم و جبر کے خلاف…
The Baloch Human Rights Council (BHRC) has issued an urgent appeal to the United Nations and several prominent international organizations, including Human Rights Watch and Amnesty International, apprising them of the dire situation in Gwadar…
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بلوچستان کو روز اول سے ایک کالونی کے طور پر چلا رہی ہے، اور بلوچوں کو ہمیشہ تیسرے درجے کی غلام…
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اسماعیلی(آغاخانی) کوجہانی گوادر (بلوچستان) ءِ آئگ ءُ نندگ ءِ کوہنتریں شاہدی 1830 ءِ زمانگ ءَ رسیت کہ وہدے آہانی امام سوج دنت کہ آؤکیں وہد ءَ گوادر سکّیں مزن ءُ پُرارزشتیں شہرے بیت ءُ کار…
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گْوادر ھنکین ءِ ھنکینی آرگنائزنگ باڈی دیوان گل ءِ بُنجاھی کمیٹی ءِ باسک سنگت بالاچ بلوچءِ سروکی ءَ برجم دارگ بیتگ۔ دیوان ءِ ھاسیں مہمان بنجاھی کمیٹی ءِ باسک سنگت فوزیہ…
B A- TRENDING Stories
Developed by Baloch Media Hub.