بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
بلوچستان کے اضلاع ژوب، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، کوہلو ڈیرہ بگٹی اور دیگر شہروں میں تیز طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
اسی کے ساتھ دریائے ژوب کے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی کو لیویز نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جب کہ کوہلو میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
ادھر راجن پور،کوہلو ، نصیرآباد، جعفرآباد اور ہرنائی میں بھی بارش ہوئی جس سے ہرنائی پنجاب شاہراہ بند ہوگئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.