ماما قدیر نے کہا ہے کہ ریاستی جبر کے خلاف، جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمارا پر امن جدوجہد جاری رہے گا، انہوں نے کہاہے کہ ریاست لاپتہ افراد کی بازیابی میں سنجیدہ نہیں ہے، دعوے اور وعدے ہر دور میں ہوتے رہے ہیں، مگر ان پرعملدرآمد کرنا مقتدر اداروں کا کام ہے اور وہ اس سلسلے کو بند کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔