نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما کلثوم نیاز بلوچ،نیشنل پارٹی جعفر آباد سے پروین میر اور دیگر نے کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی
اس موقع پر وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ریاست بلوچ معاشرے میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، لوگوں میں تفریق پیدا کرنا چاہتا ہے، لوگوں کو مختلف زرائع سے تنگ کرکے انہیں خود غرض بنا رہا ہے تاکہ وہ صرف اپنی ذات کی سوچیں۔
قومی بقاء اور سلامتی کی راہِ حق میں انسان اپنے ذاتی مفادات اور خود غرضی سے نکل کر ایک عظیم مقصد کیلئے قومی اجتماعی مفاد کیلئے سوچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست نے سب کو اپنا دشمن بنا لیا ہے، کیوں کہ انہوں نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں پہ بلا تفریق ظلم ڈھا دیے ہیں، پر امن جدوجہد کرنے والوں کیلئے احتجاجی سیاست کرنے کا میدان تنگ کیا جا رہا ہے۔
بلوچ جو ہزاروں سال سے اس زمین کے مالک ہیں آج ان پہ زمین تنگ کر دیا گیا ہے، انکے نقل و حمل پہ پابندی، انکے روزگار اور زریعہ معاش پہ پابندی، جبکہ نشہ آور چیزوں کی سپلائی اور دستیابی حفیہ اداروں کے زریعے آسان ہے۔