:کوئٹہ
اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں دالبندین سے سیاسی اور سماجی کارکنان غلام دستگیر نوتیزئی ، صلاح الدین بلوچ اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ عشروں پہ محیط خون خرابے اور سیاسی عدم استحکام سے بیزار ہیں، ہر ذی شعور شخص خون خرابے اور جنگ سے بیزار ہوتا ہے جو فطری طور پر ہوتا ہے، لیکن اپنی بقاء کو برقرار رکھنے کیلئے جھیلنا پڑتا ہے،بلوچستان میں خون خرابے، سیاسی عدم استحکام افراتفری اور ان تمام تر حالات کا زمہ دار پاکستانی ریاست ہے ۔
انہوں نے کہا پاکستان کی دانشور طبقہ سب کچھ جانتے ہوئے خاموش تماشائی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ فوجی جارحیت سے ہی تمام تر مسئلوں کا حل نکلے گا جو کہ ناممکن ہے، لوگوں کے پر امن جدوجہد کو بزور طاقت دبانے سے نفرت اور بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور اسکے گماشتہ ڈیتھ سکواڈ نے بلوچستان میں فوجی آپریشن سے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔