بلوچستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر تمام اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسکول عیدالفطر تک بند کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث بلوچستان میں تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔