پنجگور :
پنجگور میں بہت سے سرکاری اسکول بند پڑے ہیں، محکمہ تعلیم پنجگور کی عدم توجہ اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے درجنوں پرائمری اسکول پہلے سے بند تھے حالانکہ تعلیم کی بنیاد یہی پرائمری اسکول ہیں محکمہ تعلیم پر ہرسال کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بہت سے سرکاری اسکول بلڈنگ سے بھی محروم ہیں اور درختوں کے سائے تلے بچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں میں ہائی سکول بند پڑے ہیں اس کی سب سے بڑی مثال گورنمنٹ ہائی اسکول راہی نگور ہے محکمہ تعلیم کے افسران کی عدم توجہ کے باعث پہلے سے درجنوں پرائمری اسکول بند تھے اور اب ہائی اسکول تک بھی بند ہورہے ہیں جو علاقے میں تعلیمی زبوں حالی کی سب سے بڑی مثال ہے۔
عوامی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ بند اسکولوں کی بحالی کے لیے نوٹس لیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.