کیچ:
تربت آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینئر مشکور انور ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا, اجلاس میں طلباء تنظیموں کے مرکزی اور زونل نمائندوں نے بھی شرکت کی
اجلاس میں طلباء کے تعلیمی مسائل ومشکلات اور انکی حل کیلئے سیاسی رہنماؤں اور طلباء تنظیموں نے گفتگو کی، جبکہ اجلاس میں اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے 27 ستمبر کو طلباء کے تعلیمی مسائل پر سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آل پارٹیزکیچ کے کنوینئر مشکور انور، پی این پی عوامی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکریٹری خان محمدجان گچکی، پیپلزپارٹی کے رہنما نواب شمبے زئی ،ضلعی صدر حاجی عبدالقدیر، بی این پی عوامی کے ضلعی جنرل سیکریٹری احدالہی، بی این پی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شے ریاض احمد، مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنماء یلان زامرانی، کیچ سول سوسائٹی کے کنوینئر التازسخی، آل پارٹیز کیچ پریس سیکرٹری حفیظ علی بخش اور بی ایس او کے زونل صدر بالاچ طاھر، بی ایس او پجار کے باھڑبلوچ، جے ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری جامیر مری، ضلعی نائب صدر شبیرشریف، بی ایس او کےمرکزی جوائنٹ سیکریٹری ظفر رند، سینٹرل کمیٹی کے رکن خلیفہ برکت و دیگر شریک تھے۔
.