تربت میں اسکول ٹیچر کے قتل کا معمہ تا حال حل نہیں ہوسکا۔
پولیس کے مطابق تربت میں نجی اسکول ٹیچر عبدالرؤف برکت کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، قتل کا مقدمہ تربت پولیس ا سٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیاہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نجی اسکول ٹیچر پر بعض طلبا کی جانب سے مبینہ طور پر شعائر اسلام کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔
الزام کے بعد گزشتہ دنوں عبدالرﺅف برکت کو مقامی بااثر افراد کی جانب سے مقامی مدرسہ میں طلب کیا گیا تھا تاہم نامعلوم افراد نے مدرسہ کے قریب راستے ہی میں عبدالرﺅف برکت کو قتل کردیا ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.