گوادر میں نہتے عوام پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی پر تشدد کاروائیاں وزیر اعظم سے شکایت کرنے پر آفیسر اور اہلکاروں نے غریب لوگوں کو بلاوجہ زد وکوب کیا۔ اگر متعلقہ اداروں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پانوان اور جیونی کی معتبر شخصیات تاج محمد کلمتی اور دیگر نے مقامی میڈیا سے شکایت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز ساحلوں کی حفاظت کے بجائے عوام دشمنی پر اتر آئی ہے سرحد پر رہنے والوں کو کسی قسم کا ریلیف دینے کے بجائے انہیں بھوکا مارنے پر تلی ہوئی ہے جبکہ ساحلوں سے اربوں روپے کی منشیات ان اداروں کی ملی بھگت سے بیرون ممالک تواتر سے جارہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈز کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.