گوادر :
خبررساں ادارے کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے سہولت کاروں سمیت غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوادر آصف نسیم بلوچ نے بتایا ہےکہ ایف آئی اے نے ساحلی علاقے جیونی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے ٹھکانوں پرچھاپے کے دوران سمندرکے راستے غیرقانونی طور بیرونی ممالک جانے والے 40 افراد کو حراست میں لیا جن میں سہولت کار بھی شامل ہیں۔
آصف نسیم بلوچ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سفر کر رہے تھے جن کا تعلق پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.