سبی: بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل

:سبی
سبی ڈومکی گروپ نے بلدیاتی انتخابات میں میدان مار لیا

سبی  ڈومکی گروپ کے نامزد امید وار چیئرمین ضلع کونسل سبی اور واٸس چیٸرمین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے

سبی  سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی نے 17 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی مد مقابل امیدوار نے 5 ووٹ لیے

سبی // ڈومکی گروپ کے حمایت یافتہ اور بی این پی عوامی کے رہنماء وائس چیئرمین میر امان اللہ مری نے 18 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ،مد مقابل امید وار نے 4 ووٹ لیے۔

ڈسڑکٹ کونسل پشین کے چئیرمین وائس چئرمین کا انتخاب مکمل۔

:پشین

غیرحتمی نتائج کے مطابق پشتونخوا میپ اور جمیعت کے مشترکہ امیدوار سید عبدالشکور آغا نے 56 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوئے، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی حبیب الرحمٰن ترین نے 28 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح جمیعت علماء اسلام اور پشتونخوا میپ کے مشترکہ اتحاد کے امیدوار ملک منظور احمد اچکزئی 57 ووٹ حاصل کرکے وائس چئرمین منتخب ہوگئے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے خورشید احمد کاکڑ 28 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ آزاد امیدوار سید ثناء اللہ نے 6 ووٹ حاصل کیے۔
7 ووٹ مسترد ہوئے۔

مستونگ.بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ، ووٹوں کی گنتی مکمل

:مستونگ

نیشنل پارٹی،پیپلزپارٹی عوامی پینل کے امیدوار چیئرمین کیلئے میر قاسم سرپرہ 19 ووٹ لے کر کامیاب

مستونگ۔ عوامی پینل کے میر صادق کرد وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل 20 ووٹ لیکر کامیاب

مستونگ۔ نوابزادہ رئیس رئیسانی جمعیت و گرینڈ الائنس کے امیدوارون نے 18/18ووٹ حاصل کئے۔

مستونگ۔ چیئرمین کے امیدوار حاجی عزیز سرپرہ اور وائس چیئرمین کے امیدوار سردار قیوم شاہوانی ایک ایک ووٹ سے ہار گئے۔

مستونگ۔۔۔ دو دو ووٹ مسترد بھی ہوئے۔

مستونگ۔ ضلع کونسل کے ٹوٹل ممبران کی تعداد 39 ہیں

 

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب

:سوراب

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کے چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی عبدالواحد (ہارونی)محمدحسنی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے میر نوراحمد ریکی 16, 16 ووٹ لیکر برابر ہوگئے

بلدیاتی انتخابات واشک

:واشک

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر الہی بخش ریکی اور جمعیت علماء السلام کے میر خدا رحیم عیسی زئی نے 14 14 ووٹ لیکر برابر رہے۔۔۔۔

جبکہ وائس چیئرمین شپ پاکستان پیپلز پارٹی اور میر دوست محمد حسنی کے مشرکہ امیدوار میر حاجی داود خان حاجیزئی نے 14 ووٹ لے کر کامیاب۔


جبکہ جمعیت علماء السلام کے میر حاجی مراد علی ریکی نے 13 ووٹ لے۔

اور ایک ووٹ بوگس رہا۔

چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور

:صحبت پور

میر محمد علی خان کھوسہ بلا مقابلہ چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور اور میر فہد احمد خان پہنور بلا مقابلہ ڈپٹی چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور منتخب ہو گئے
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

ڈسٹرکٹ چئیرمین جھل مگسی

:جھل مگسی

نوبزادہ علی رضا خان مگسی ڈسٹرکٹ چئیرمین جھل مگسی اور چیف سردار جلال خان لاشاری ڈسٹرکٹ وائس چئیرمین منتخب کچھ دیر میں اپنا حلف اٹھائیں گے ذرائع

چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور

:صحبت پور

میر محمد علی خان کھوسہ بلا مقابلہ چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور اور میر فہد احمد خان پہنور بلا مقابلہ ڈپٹی چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور منتخب ہو گئے
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

چئیرمین ضلع کونسل کچھی

:کچھی

سردارزادہ میر بیبرگ خان رند 23 ووٹ لیکر ڈسٹرکٹ چئیرمین ضلع کونسل کچھی منتخب

ضلع کونسل کیچ کے الیکشن کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل چیئرمین شپ

:تربت

ضلع کونسل کیچ کے الیکشن کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل چیئرمین شپ کے لئے پی پی پی اتحادکے امیدوارمیرہوتمان 52 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل پارٹی بی این پی مینگل اتحادکے نیازکیازئی نے 42 ووٹ حاصل کئے۔

ضلع کونسل کیچ کے الیکشن کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ڈپٹی چیئرمین

:تربت

ضلع کونسل کیچ کے الیکشن کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے پی پی پی اتحادکے میرباہڑجمیل دشتی نے 55 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل پارٹی بی این پی اتحادکے شئے نزیراحمدنے 39 ووٹ لئے۔