:کوئٹہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندی میں مکران ڈویژن کی آبادی کے تناسب میں دو قومی اسمبلی اور سات صوبائی اسمبلی کی نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔
جس کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے این اے-258 ضلع پنجگور، بلیدہ، زعمران، ہوشاب، یوسی پیدراک، یوسی سامی، یوسی شہرک، یوسی گھنہ، یوسی کلاتک، یوسی نودز اور یوسی ناصرآباد پر مشتمل ہے۔ جبکہ دوسرا قومی نشست این اے-259 ضلع گوادر، میونسپل کارپوریشن تربت، دشت، بلنگور، مند، تمپ، یوسی گوکدان پر مشتمل ہے۔
مکران ڈویژن کی سات نشستوں میں پی بی-24 ضلع گوادر، پی بی-25 بلیدہ، زعمران، ہوشاب، یوسی سامی اور یوسی شہرک، پی بی-26 میونسپل کارپوریشن کے سرکل نمبر 1،2,3,4,5,7,8 اور یوسی پیدراک، پی بی-27 دشت، بلنگور، مند، یوسی گوکدان اور میونسپل کارپوریشن سرکل نمبر6 کوشقلات، پی بی-28 تمپ، یوسی ناصرآباد، یوسی نودز، یوسی کلاتک اور یوسی گھنہ، پی بی-29 پنجگور، اور پی بی-30 پنجگور شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کی آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 16 رکھی گئی ہے، یہاں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 ہے۔
جبکہ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 51 ہے، جس کی ایک نشست کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 کی آبادی پر مقرر ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.