بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گہا ہےکہ ہم بی ڈی ایف کے مرکزی آرگنایزر ڈاکٹر دلدار بلوچ کی کراچی میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ھیں اور ان کی فورا باحفاظت رھائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر دلدار بلوچ حقیقی معنوں میں ایک میسحا ھیں اور بغیر رنگ و نسل انسانی کی خدمت میں مسلسل کوشآں رہتے تھے ان کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔
ترجمان نے کہا بلوچ ڈاکٹرز فورم سندھ گورنمنٹ سے مطالبہ کرتا ھے کہ مرکزی آرگنایزر ڈاکٹر دلدار بلوچ کو فورا رھا کیا جائے۔
اگر چوبیس گھنٹے کے اندر ڈاکٹر دلدار بلوچ کو رہا نہیں کیا گیا تو بی ڈی ایف شدید احتجاج کا اعلان کرے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.