کوئٹہ:
نیشنل پارٹی مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے اعلامئے میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 22/23 جون کو صبح 10 بجے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے اجلاس میں سیاسی و تنظیمی مسائل قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں، بلدیاتی انتخابات، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور نئ وفاقی حکومت، پنجاب اور کوئٹہ و لسبیلہ کے بلدیاتی انتخابات پر حکمت عملی اور دیگر تنظیمی و سیاسی مسائل زیر بحث ہونگے۔ اجلاس میں تمام اراکین مرکزی کمیٹی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.