نیشنل پارٹی کیچ اور بی ایس او پجار تربت زون کے زیر اہتمام مرکزی کال کے مطابق پارٹی رہنما درون خان کھوسہ پر قاتلانہ حملہ کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرین نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر دوران خان کھوسہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی کابینہ کے ممبر لاپتہ ڈاکٹر رفیق احمد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے میئر میونسپل کارپوریشن تربت و نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے رکن بلخ شیر قاضی، رکن مرکزی کمیٹی بی ایس او پجار عابد عمر بلوچ، سابق ضلعی صدر نیشنل پارٹی محمد طاہر بلوچ، تحصیل تربت کے صدر محمد یونس بلوچ، بی ایس او تربت زون کے آرگنائزر مہران عطاء نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم نے سر انجام دیے۔
احتجاجی مظاہرے میں نیشنل پارٹی کیچ اور بی ایس او پجار تربت زون کے کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان شریک تھے۔
مقررین نے کہاکہ پارٹی رہنما درون خان کھوسہ پر شال میں سرعام قاتلانہ حملہ دہشت گردی ہے لیکن افسوس ہے کہ حکومت اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ نیشنل پارٹی اس بزدلانہ حملہ اور ملزمان کی گرفتاری تک خاموش نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے خلاف مختلف سطح پر محاذ کھول کر اسے نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں وہ کسی سے خائف نہیں ہوں گے، پارٹی کے سنیئر کارکن اور کیچ کی ضلعی کابینہ کے لیبر سیکرٹری ڈاکٹر رفیق احمد کا اغوا آئین اور قانون کے خلاف اقدام ہے اگر وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث رہا ہے جو قانون کے مطابق جرم ہے تو اسے قانون کے مطابق گرفتار کیا جاتا اور عدالت کے زریعے جرم ثابت ہونے پر سزا دیا جاتا انہوں نے ڈاکٹر رفیق احمد کی فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.