خاران میں سی ٹی ڈی دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے سی ٹی ڈی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عشاءکے وقت خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے گرلز کالج روڈ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب واقع سی ٹی ڈی کے آفس پر ہینڈ گرینڈ بم سے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے دفتر کے شیشے ٹوٹے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے بعد خاران پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی شروع کردی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.