کوئٹہ :
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس پر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والا شخص علاج کے دوران انتقال کرگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 62 تک پہنچ گئی۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق 52افراد دھماکے کے پہلے روز ہلاک ہوئے تھے، زخمیوں میں سے 7 افراد نے سول اسپتال اوردو نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں دم توڑا۔
مستونگ میں جمعہ 29 ستمبر کو ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،سوشل میڈیا پر یہ کہہ رہے ہیں کہ مستونگ دھماکے کے پیچھے ریاستی ادارے ملوث ہیں۔