:کوئٹہ
بلوچستان حکومت صرف کمیٹیاں بناکر ملازمین و مزدوروں کو تسلیاں نہیں دے سکتی مسائل کے حل کیلئے جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں دس فیصد سبق ڈسپریٹی ریڈیکشن الائونس اور حالیہ 15حالیہ ڈسپرٹی رڈیکشن الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بلوچستان بھر کی نمائندہ ملازمین اور مزدور تنظیموں کا بلوچستان ملازمین اتحاد کے پلیٹ فارم سے 30مارچ برو ز بدھ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ضلعی پریس کلبز کے سامنے بھر پور ریلیاں نکا لنے اور جلسے منعقد کرکے احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بلوچستان ملازمین اتحاد کے چیئرمین حاجی مجیب اللہ غرشین کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان بھر کی نمائندہ مزدور و ملازمین تنظیموں بلوچستان لیبر فیڈریشن، آل پاکستان لیر فیڈریشن،بلوچستان ورکرز فیڈریشن گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی ، سیسا بلوچستان حقیقی، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان پنشنرز ایسوسی ایشن بی اینڈ آر پی ایچ ای ایری گیشن ایگریکلچر لائیوسٹک میونسپل کارپوریشنوں سمیت دیگر سرکاری اداروں کی تنظیموں کے مرکزی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
چیئرمین بلوچستان ملازمین اتحاد حاجی مجیب اللہ غرشین کی زیر صدارت اجلاس میں ملازمین و مزدوروں کے مسائل کے حل 10فیصد سابقہ ڈی آر اے اور پندرہ فیصد وفاق کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس کے حصول اور وفاق طرز پر رننگ بیسک پر اضافہ عرصہ دراز سے ٹیکنیکل پوسٹوں پر فرائض انجام دینے والے ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے اس حوالے سے محکمہ لا اور ایس اینڈ جی اے ڈی اور فنانس کی لیت و لال کی پالیسیوں مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب سے سرد مہری تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سول سیکرٹریٹ طرز پر اضافے پنشن میں اضافہ نہ ہونے بلوچستان میں ٹریڈ یونینز پر پابندی اساتذہ کے گریڈز اور دیگر مسائل پر بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا حکومت نے فوٹو سیشن کیلئے چند لوگوں اور پاکٹ ایسوسی ایشنز کو بٹھا کر لالی پوپ دی بلوچستان ملازمین اتحاد ماہ رمضان میں بھی تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین و مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی ۔
دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 25فیصد ڈسپیرٹی رڈیکشن الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور ملازمین کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ممکن بنایا جائے اجلاس کے حوالے سے تاکید وہدایت کی گئی ہے ملازمین و مزدور اپنے تسلیم شدہ حقوق کیلئے جدوجہد تیز کردیں 30مارچ 2022کے روز کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچستان ملازمین اتحاد کے زیراہتمام ضلعی پریس کلبز کے سامنے احتجاجی ریلیوں و مظاہروں کو کامیاب بنایا جائے ۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس کے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کار پوریشن سے نکالا جائے گا تمام اداروں کے ملازمین و مزدوروں کو تاکید کی گئی کہ وہ احتجاج کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.