تربت :
جامعہ تربت کے فیکلٹی آف آرٹس سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیزکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبوربلوچ کو ادب،تحریرکے شعبے میں بہترین کارکردگی اور خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں پاکستان سول ایوارڈ “تمغہِ امتیاز” سے نوازنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد،جامعہ تربت کے فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلبا وطالبات نے ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وائس چانسلر نے اس ایوارڈ کو نہ صرف ڈاکٹر عبدالصبوربلوچ بلکہ بلوچستان اور یونیورسٹی آف تربت کے لیے بھی اہم اعزاز قرار دیاہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.