تربت:
تربت میں سیکورٹی فورسزکانوائے پرخاتون کافدائی حملہ،ایک گاڑی تباہ،2اہلکارزخمی،فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارہلاک،خاتون پولیس کانسٹیبل سمیت 2اہلکارشدیدزخمی،مجیدبرگیڈنے فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تربت میں ہفتے کی سہ پہرکوفورسزکاقافلہ انتہائی سخت سیکورٹی میں تربت ائرپورٹ سے وی آئی پی لیکرایف سی ہیڈکوارٹرجارہاتھاتربت پبلک لائبریری اورمیرعیسیٰ قومی پارک کے قریب اس پرخاتون فدائی نےحملہ کرکے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کی نوعیت انتہائی شدیدتھی جس کی آوازمیلوں دورسُنی گئی،دھماکے سے فورسزکی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑی میں بیٹھے دواہلکارزخمی ہوئے۔
دھماکے کے بعد فورسزکی جانب سے اندھادھندفائرنگ کی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ سے کافی فاصلے پرتھی پولیس اہلکار فورسزکی فائرنگ سے ہلاک اورزخمی ہوئے،فائرنگ سے کیوآرایف پولیس اہلکارنیازبلوچ ہلاک ،شہاب بلوچ اورلیڈی کانسٹیبل حُسنہ بلوچ شدیدزخمی ہوئے۔
جبکہ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ دھماکے سے قبل پارک کے قریب بنے سائبان پرایک خاتون بیٹھی ہوئی تھی جوں ہی فورسزکاقافلہ نزدیک پہنچاتو خاتون نے سڑک پرآکرخودکودھماکے سے اڑادیا۔
قریبی جاڑیوں سے فدائی خاتون کاسراوردیگراعضاملے ہیں۔
https://twitter.com/Hakkal_02/status/1672618881456766977?s=20
علاوہ ازیں بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے مجیدبگیڈنے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹرپراس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون فدائی سمیہ قلندرانی کی تصاویرجاری کئے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.