بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی جبکہ بل نگور دشت میں پتھرلگنے سے بزرگ شہری زخمی ہوگیاہے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزعلی آباد کوشقلات کا نوجوان رہائشی فیصل اسحاق کے کندھے پر گولی لگنے سے زخمی،پولیس ذرائع کے مطابق فیصل شکار کیلئے گیا تھاکہ گن شارٹ سے زخمی ہوا ہے۔
بل نگور دشت کا بزرگ رہائشی سید محمد ولد بہرام سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی،ٹیچنگ اسپتال تربت پھر کراچی منتقل، لیویز کے مطابق سید محمد سڑک کے کنارے کھڑا تھاکہ تیزرفتار گاڑی گزرنے سے پتھر ڑ کے زور سے لگا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.