بلوچستان میں طوفانی اور موسلادار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62تک جا پہنچی۔
بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہے۔ بارشوں کے بعد بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے۔
نشیبی علاقے زیر آب آگئے، 3 ڈیمز ٹوٹ گئے جبکہ کوئٹہ میں سیلابی ریلوں نے آبادی کا رخ کیا جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں میں بہہ جانے،دیوریں گرنے، کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 62قیمتی جانیں ضائع ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 23خواتین،15مرد اور 24بچے شامل ہیں۔670مکانات منہدم ہو گئے۔
ژوب ، کوہلو ، دکی ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین سمیت متعدد اضلاع میں پل ٹوٹ گئے ، رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ،3 ڈیمز کو نقصان پہنچا، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیاجس سے مشکلات بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گو ئی کی ہے۔