کوئٹہ:
بلوچستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،بلوچستان میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔
بلوچستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 2 بچوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے بعد بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں3، ژوب اور نصیر آباد میں 2،2 افراد ہلاک ہوئے ، آواران ، قلعہ سیف اللہ ،خضدار ، ڈیرہ بگٹی ، پشین ،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی ۔
بارشوں سے صوبے میں 14افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے صوبے میں 332 مکانات مکمل اور 334جزوی طور پر تباہ ہوئے ۔ اس کے علاوہ صوبے میں 8 کلو میٹر روڈ بہہ گئی جبکہ 320 سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.