مستونگ:
بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ اور بلوچ اسٹوڈنس آرگنازیشن کے زیر اہتمام بی این پی اور بی ایس او کے مرکزی کال کے مطابق سانحہ چاغی میں سیکورٹی فورسز کے بربریت اور عوام پر گولیوں کے بوچھاڑ جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے جن میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہیں ان واقعات کے خلاف سراوان پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا-
احتجاجی مظاہرے سے بی این پی مستونگ کے ضعلی صدر حاجی نظر جان ابابکی، بی ایس او کے مرکزی چئیرمین جہانگیر منظور بلوچ، بی این پی کے سئینر رہنما سابقہ سی سی ممبر ملک عبدالرحمن خواجہ خیل، تحصیل صدر ظہور احمد لہڑی، بی ایس او مستونگ کے زونل صدر مظفر بلوچ ضعلی لیبر سیکرٹری میر فرید مینگل نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاغی نوکنڈی میں رونما ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور یہ گزشتہ ساتھ دہائیوں سے جاری ظلم کا تسلسل ہے اور حکومت نے نہ لوگوں کو روزگار دیا نہ وہاں پر کوئی صنعت ہے اور علاقہ مکینوں کو کوئی ذریعہ معاش میسر نہیں- لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لۓ مشکل حالات میں باڈر کے پاس کاروبار کرتے ہیں- دونوں اطرف بلوچ قوم آباد ہے، اپس میں رشتہ داریاں ہیں اور صدیوں سے آنا جانا ہے- گزشتہ ادوار میں ڈیورڈ لائن اور گولڈ سمتھ لائن کھینچ کر بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جسے بلوچ قوم نے آج تک قبول نہیں کیا اور مقررین نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں ہم مرعوب ہونے والے نہیں ہیں اور بلوچستان میں اس قسم کے ظلم و بریرت کے خلاف ہمشہ آواز بلند کی ہے اور کرتے راہیں گے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع کے انکوائری کرنے کیلئے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے-
کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام نوکنڈی و چاغی میں فورسز کی جانب سے بے گناہ نہتے بلوچوں کی ماروائے قانون قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کوئٹہ شہر کے مرکزی شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں بی این پی اور انکے حمایتیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- مظاہرہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میر عبدالغفور مینگل، آغا خالد شاہ، شمائلہ اسماعیل مینگل، ثانیہ حسن کاشانی، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر عدنان شاہ اور ضلعی جنرل سیکریٹری کوئٹہ میر جمال لانگو اور ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے خطاب کیا-
قلات:
بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے زیر اہتمام نوکنڈی چاغی سانحہ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر آج کے دن قلات میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- احتجاجی مظاہرہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر اغا قلندر خان احمدزئ بلوچ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ٹکری شفقت اللہ لانگو، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر عبدالفتاح عالیزئ، سابقہ ضلعی صدر میر قادربخش مینگل، احمد نواز بلوچ، حاجی محمد رفیق شاہوانی کامریڈ خیرجان بلوچ، ملک عبدلناصر دھوار، عبدالعلیم مینگل، وڈیرہ رحیم مینگل، شفی محمد مینگل، وحید مینگل ملک نصراللہ مینگل اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ٹکری شفقت لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوریت پسند پارٹی ہے اور ہمارے پارٹی پالیسیاں بلوچستان کے عوام کے سامنے واضح ہیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی وہ پارٹی ہے جس نے ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور کرتی رہیگی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے سوچ و نظریہ کو اگے بڑھانے میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے-
نوشکی:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام نوکنڈی و چاغی کے نہتے بلوچوں کی شہادت اور ریاستی سیکورٹی فورسز کے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- مظاہرہ سے بی این پی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نزیر بلوچ، سی سی ممبر حاجی میر وزیر خان مینگل، سی سی ممبر میر خورشید جمالدینی، ضلعی نائب صدر میر صادق علی جمالدینی، میر صاحب خان مینگل اور دیگر نے خطاب کیا
خضدار:
نوکنڈی و چاغی میں سیکورٹی وفورسز کی جانب سے بے گناہ نہتے بلوچوں کی قتل و غارت گری اور ماورائے قانون جبری گمشدگیوں اور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دینے کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بی این پی خضدار کے زیراہتمام شفیق الرحمٰن ساسولی سفرخان مینگل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس کرد، ڈسٹرکٹ خضدارکے پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں بی این پی خضدار ضلع کے سینئر ممبران شریک تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.