مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔جبکہ زخمی اہلکار کو قریبی ہَسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔