قلات سے دیہی علاقے کھڈی جانے والی پک اپ گاڑی اسٹرنگ لاک ہونے کی وجہ سے کپوتو کے مقام پر الٹ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچہ جانبحق ہوگیا زخمیوں کو قلات ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی ۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔