بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوئٹہ اور نوشکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور مختلف علاقوں میں امدادی کام میں مصروف ہیں- حب میں بی این پی کی جانب سے سیلاب سے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کیا گیا تھا۔ ترجمان امدادی کیمپ کے مطابق جمع کیئے گئے راشن اور ٹینٹ اور کپڑے لسبیلہ کے مختلف علاقوں شمالی کنراج لوہی ساکران حب ندی کے قریبی علاقوں نورانی کراس اور حب میں مختلف علاقوں سے جو سیلاب سے متاثرین حب میں مقیم تھے انک تک امدادی سامان پہنچادئے۔حب ساکران کے علاقے پیر بخش گوٹھ اور دوسرے گاوں میں ٹینٹ دئے گئےامدای کیمپ سے لسبیلہ کے315 گھرانوں کو راشن کے بیگ پہنچائے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ سارونہ آڑنجی کیلئے 2 ٹرک سامان اور ناچ کیلئے ایک ٹرک سامان پہنچائےگئےاوتھل بیلہ وندرمیں سینیٹر قاسم رونجہ فرزند بیرسٹر جہانزیب رونجہ نے پہلی فرست میں متاثرین میں راشن اور مسافروں میں کھانا تقسیم کیا۔بی این پی کے مرکزی دورہ کمیٹی جس میں عبدالرؤف مینگل ایم پی اے احمد نواز بلوچ شکیل مینگل جہانزیب رونجہ جمیل گچکی بشیر مینگل عاصم رونجہ نے بیلہ اوتھل لاکھڑاوندرحب کا دورہ کیااور متاثرین سے ملاقات کیا۔راستہ بحال ہونے کے بعد بیلہ اوتھل لاکھڑا وندر میں متاثرین کی امدادی سرگرمیاں جاری رکھینگے۔
![بلوچستان میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو شدیدنقصان، دیوار اور درخت زمین بوس ہوگئے](https://balochistanaffairs.com/wp-content/uploads/2023/06/rain-flood-formar-balochistan-450x225.jpg)