:کوئٹہ
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33684ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کوروناوائرس کے349ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ98افراد کے نتائج آنے با قی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار6مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33272ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد45ہے جن میں سے2ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں اور کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح0.57فیصدریکارڈ کی گئی۔