نور احمد ساجدی
زندگی میں ہر شے سوچنے سے نہیں ملتی بلکہ اس سوچ کو عملی پیراٸے میں ڈھال کر عمل کرنے سے ملتی ہے۔ جو آپ سوچتے ہیں اُس پر عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ سوچنے والے بہت ہوتے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو سوچنے کے ساتھ ساتھ عمل کرتے ہیں۔ اگر آپ جو سوچتے ہیں اور اُس پر عمل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں تو کوئی بھی شے یا کوئی بھی طاقت آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔ پاٶلو کوہیلو اپنی کتاب کیمیا میں کہتے ہیں کہ “کسی چیز کو اگر دل سے چاہو تو پوری کائنات اُسے آپ سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے”۔
انسان اُس وقت کامیاب ہوتا جب سوچنا شروع کرتا ہے اور (مثبت) سوچ رکھنے والا ایک نا ایک دن ضرور کامیاب ہوتا ہے اور اپنے معاشرے کو بھی کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ اور یاد رکھیے کہ (منفی) سوچ رکھنے والے اکثر پیچھے رہ جاتے ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی ناکامی کی طرف لے جاتے ہیں۔ اور چھوٹی سوچ رکھنے والے لوگ اکثر زہنی غلام ہوتے ہیں اور دوسروں کو کمزور اور نا سمجھ سمجھتے ہیں۔ دنیا میں ہر انسان سوچنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن ہر ایک انسان کے سوچنے کا زاویہ الگ ہے کچھ لوگ خود سوچتے اور عمل کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ سوچتے ہیں مگر عمل نہیں کر پاتے ہیں۔ کچھ لوگوں سے متاثر ہوتے ہیں اور دوسروں کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔
ارسطو کہتا ہے کہ انسان فطری طور پر ایک سماجی جانور ہے۔ انسان ہر ایک حالات کا سامنا کر کے سیکھتا ہے اور تجربہ حاصل کرتا ہے۔ مزید یہ کہ ہم ہمیشہ دوسروں کو نیچا دکھا کر ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں جو کبھی بھی ممکن نہیں۔
معاشرے میں مختلف مذاہب کے پیروکار رہتے ہیں اور مختلف سوچ رکھتے ہیں سیاست حالات دیکھ کر کرنی چاہیے اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق اُس میں تبدیلی لانی چاہیے۔ ایک فلسفی کا کہنا ہے کہ “اگر آپ کسی معاشرے کو تبدیل کرنا چاہتے ہو اور اُس کو ترقی کی طرف لےجانا چاہتے ہو تو اپنے آپ کو معاشرے کے لوگوں کی مطابق ڈھالو معاشرے کے مطابق چلو کیونکہ جب معاشرہ آپ کو تسلیم کریگا تو آپ اپنے منزل کے قریب ہوجاتے ہو اور اپنے سیاست اور خوش اخلاقی کی وجہ سے معاشرے میں ایک اچھا کردار ثابت ہوجاتے ہو اور معاشرہ کو زوال ہونے سے بچا لیتے ہو۔ اگر معاشرے کو ترقی دینا چاہتے ہو تو پہلے معاشرے کی طرح سوچو اور آپ معاشرے کو اپنے ساتھ ترقی کی طرف لے جاسکتے ہو اور جس طرح آپ چاہو معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہو۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.