کوئٹہ:
پولیو ایمرجنسی سینٹر کے انچارج راشد رزاق کے مطابق مہم کے دوران 11ہزار383 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 9ہزار470 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ 949 پولیو ورکروں کو فکسڈ اور 592 کو ٹرانزٹ پوائنٹس پر تعینات کیا جائے گا۔
مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
راشد رزاق نے مزید کہا کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔ کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ پولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقوں میں شامل ہیں۔