: ڈیرہ بگٹی
محکمہ صحت ڈیرہ بگٹی کے ذرائع کےمطابق خلاف معمول ضلع بھر میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سانپ کے ڈسنے کے باعث ایک نوجوان ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔
ہلاک نوجوان کی شناخت نواحی علاقے کے رہائشی جماعت علی مسوری بگٹی کے نام سے کی گئی ۔
جبکہ سانپ کے ڈسنے کے باعث دیگر زخمیوں کا تعلق تحصیل پھیلاوغ کے علاقوں سے بتایاجاتاہے جہاں ابتدائی طبی امداد اور زہر سے بچا ؤکی ویکسین ملنے پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.