کیچ:
ہوشاب میں ہونے والے ایک مسلح حملے میں بلوچ مزاحمتکاروں نے تین پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک کر دیے-
ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انکے سرمچاروں نے 25 اپریل کو پاکستانی فورسز کی ایک گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تل کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ دو طرفہ طویل جھڑپ میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے بعد آپریشن کے لئے آنے کی کوشش کرنے والے درجنوں فوجی اہلکار پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔
بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ یہ جنگ آخری سرمچار، آخری گولی اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رکھیں گے-