کوہلو کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کی لہر سے شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا کوہلو میں رواں ہفتے تحصیل کاہان،ماوند اور کوہلو شہر کے ملحقہ علاقوں میں ہیضہ سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس میں اکثر وبیشتر مریضوں میں دست،الٹیاں اور بخار کی علامات رپورٹ ہوئی ہیں اس حوالے سے ایم ایس کوہلو ڈاکٹر اصغر مری کہتے ہیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں دست،الٹی کی شکایات ہیں مگر اب تک کسی گھر سے کئی افراد کے متاثر ہونے کی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ جس سے کوئی سنگین صورتحال کا خدشہ ہو۔تاہم تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ طویل خشک سالی اور گرم موسم کے نتیجے میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ جبکہ نجی کلینکس میں ڈائریا کے مریض لائے جارہے ہیں جس سے ہیضہ پھیلنے کے خدشہ کااظہارکیاجارہاہے ۔ جبکہ کوہلو کے عوامی حلقوں نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لیکر لوگوں میں آگاہی اور دوردراز علاقوں میں صاف و شفاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے تاکہ ہیضہ سے بروقت بچا جاسکے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.