پنجگور کے علاقے پروم کف کے قریب ڈکیتی اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم ڈاکوؤں نے پروم کف کے قریب زامباد گاڑی کو گن پوائنٹ پر چھیننے کے بعد گاڑی کا لوڈ خالی کرکے خالی گاڑی کو ویرانے میں چھوڑ دیا۔ عوامی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس علاقے میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور گاڑی مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔